- اقتصادی محاذ پرمثبت پیش رفت سے اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، 65000 کی نفسیاتی حد بحال
- متحدہ عرب امارات کی 87 ممالک کیلیے ویزا فری سہولت؛ اسرائیل بھی شامل
- ملیر جیل میں ایڈز کے قیدی نے پہلی منزل سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی
- امریکی سفیر کی پاکستان آئی ایم ایف معاہدے کے لیے حمایت کی یقین دہانی
- طارق روڈ پر وین میں 8 لاکھ کی ڈکیتی، مزاحمت پر دو زخمی، کورنگی میں شہریوں نے ڈاکو مارڈالا
- سعودی عرب؛ پاکستانی کی لاٹری میں کروڑوں روپے مالیت کی کار نکل آئی
- کوئٹہ: حوالہ و ہنڈی میں ملوث دو ملزمان گرفتار، 7 ہزار ڈالرز اور 22 لاکھ روپے برآمد
- شہلا رضا پاکستان ہاکی فیڈریشن کی پہلی خاتون صدر منتخب
- سائفر کیس میں کیا بے چینی تھی جو رات 9 بجے بھی ٹرائل ہو رہا تھا؟ اسلام آباد ہائیکورٹ
- لندن میں دوران پرواز مسافر کی خودکشی؛ طیارے کی ہنگامی لینڈنگ
- وزیراعظم کی ارشد ندیم سے ملاقات، 25 لاکھ روپے انعام دیدیا
- پرویز الہی اڈیالہ جیل کے واش روم میں گرگئے، ہڈی فریکچر
- کوئٹہ، پشین، لورالائی، سبی، خضدار اور مکران میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری
- راولپنڈی؛ اسلحہ کے زور پر کمسن بچیوں سے نازیبا حرکت کرنیوالا ملزم گرفتار
- کراچی میں ایک ہی گھر سے لاپتہ پانچ لڑکیاں بازیاب
- بیوی نے بہنوں اور بہنوئی سے مل کر شوہر کو آگ لگا دی
- جعلی ڈگری کیس میں سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم
- شوکت یوسف زئی نے اسفند یار کو 15 کروڑ ہرجانہ دینے کا فیصلہ چیلنج کردیا
- دلہن کی خودکشی پر سسر اور ساس کو زندہ جلا دیا گیا؛ شوہرسمیت 3 زخمی
- جائزہ مذاکرات مکمل، پاکستان نے آئی ایم ایف کو معاشی کارکردگی پر مطمئن کردیا
افغانستان میں ہیلی کاپٹر گرکر تباہ، 2 امریکی فوجی ہلاک
کابل: افغانستان میں دو مختلف واقعات میں 2 امریکی فوجیوں سمیت 13 افغان فوجی ہلاک ہوگئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے لوگر میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 امریکی فوجی ہلاک ہوگئے۔ افغانستان میں اب بھی 12 ہزار امریکی فوجی افغان فوج کو ٹریننگ دینے، مدد فراہم کرنے اور عسکری کارروائیوں میں معاونت کرنے کے لیے موجود ہیں۔
افغانستان میں امریکی حکام نے ہیلی کاپٹر حادثے کو تکنیکی خرابی قرار دیا ہے جب کہ طالبان نے ہیلی کاپٹر کو مار گرانے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی فوج کو نشانہ بنایا ہے جس میں کئی امریکی فوجی اہلکار مارے گئے ہیں، امریکی فوجیوں کے انخلا تک ایسی کاروائیاں جاری رکھیں گے۔
یہ خبر پڑھیں: طالبان نے اسیر رہنماؤں کے قطر پہنچنے پر غیرملکی مغوی پروفیسرز رہا کر دیئے
دوسری جانب صوبے قندوز میں طالبان جنگجوؤں نے افغان فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ کرکے 13 فوجی اہلکاروں کو ہلاک کردیا، حملے میں 5 افغان فوجی زخمی بھی ہوئے۔ طالبان جنگجو افغان فوجیوں کا اسلحہ لیکر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ افغان فوج نے قریبی علاقوں میں سرچ آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔
واضح رہے کہ طالبان اور افغان حکومت کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت طالبان کے چنگل سے دو غیر ملکی پروفیسرز کو آزادی مل گئی ہے جب کہ بدلے میں انس حقانی سمیت 3 طالبان رہنما افغان جیل سے رہا ہوکر قطر پہنچ گئے تاہم امن کی صورت حال اب بھی کشیدہ ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔