- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹرافی کی اسلام آباد میں رونمائی کردی گئی
- وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
- برطانیہ کا ایرانی ڈرون انڈسٹری پر نئی پابندیوں کا اعلان
- سزا اور جزا کے بغیر سرکاری محکموں میں اصلاحات ممکن نہیں، وزیر اعظم
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پاکستان کو مسلسل دوسری شکست
- حماس کی قید میں موجود اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو جاری
- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ مسترد کردی
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
صنم ماروی کے خلاف پڑوسن کے گھر پر قبضے کا مقدمہ درج
لاہور: گلوکارہ صنم ماروی کے خلاف پڑوسی کے گھر پر قبضہ کرنے کی دھمکیاں دینے پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔
گلوکارہ صنم ماروی کے خلاف پڑوسی خاتون رفعت جمال نے لاہور کے تھانہ جوہر ٹاؤن میں درخواست دائر کی ہے۔ خاتون کی جانب سے درخواست کے متن میں یہ موقف پیش کیا گیا کہ صنم ماروی میرے گھر پر قبضہ کرنے کی دھمکیاں دے رہی ہیں اور اس حوالے سے وہ متعدد بار ان کے ساتھ جھگڑا بھی کر چکی ہے۔
درخواست کے متن میں یہ بھی کہا گیا کہ صنم ماروی نشے کی حالت میں دو بار حملہ آور ہوئی ہیں جس کا اہل محلہ بھی گواہ ہیں۔ جب کہ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ مزید کارروائی کے لئے کیس وومن پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: صنم ماروی کا شوہر پر پڑوسن سے تعلقات کا الزام
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی صنم ماروی کا اپنی ایک اور پڑوسن سابق ماڈل نائرہ سے بھی جھگڑا ہوا تھا تب انہوں نے اپنے ہی شوہر پر پڑوسن سے تعلقات کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے شوہر حامد کا پڑوس میں آنا جانا ہے تاہم اس دوران جھگڑا اتنی سنگین صورتحال اختیار کر گیا تھا کہ بات پولیس تھانے تک آن پہنچی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔