دہلی کالونی کی دکان میں خاتون سے سونے کی چوڑیاں لوٹنے والے 4 ڈاکو گرفتار

اسٹاف رپورٹر  جمعرات 21 نومبر 2019
گرفتار وقاص رکشا میں سوارہوکربازاروں اور مارکیٹوں خواتین کی ریکی کرتا تھا،ماسٹرمائند ریاض ملتانی مفرورہے،پولیس

گرفتار وقاص رکشا میں سوارہوکربازاروں اور مارکیٹوں خواتین کی ریکی کرتا تھا،ماسٹرمائند ریاض ملتانی مفرورہے،پولیس

کراچی: ساؤتھ زون پولیس نے دہلی کالونی بازارکی دکان میں خاتون کے ساتھ لوٹ ماراور تشدد کا نشانہ بنانے کی واردات میں ملوث 2 ڈاکوؤں سمیت 4ملزمان کوگرفتارکرلیا،گرفتارملزمان کاماسٹرمائند ریاض ملتانی مفرورہے جس کی گرفتاری کے لیے کوشش کی جا رہی ہیں۔

گزشتہ روزایس ایس پی ساؤتھ شیرازنذیرنے پریس کانفرنس میںکہ7 نومبرکوفریئرتھانے کے علاقے دہلی کالونی بازارمیںکراکری کی دکان میں خاتون کے ساتھ لوٹ مارکی واردات ہوئی تھی 2 موٹرسائیکلوں پرسوار3 ڈاکوؤں نے دکان میں داخل ہونے کے بعد خاتون سے سونے کی 2چوڑیاں چھین لی تھیںاورمزید2چوڑیاں نہ دینے سے انکار کرنے پرملزم نے خاتون کو تشدد کا نشانہ بھی بنایاتھا۔

واردات کی وڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی جس پر9 نومبرکوفریئرپولیس نے خاتون سے لوٹ مارکی واردات کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی تھی ،ایس ایس پی ساؤتھ نے بتایا کہ ساؤتھ پولیس نے مسلسل 13 دنوں کی کوششوں کے بعد واردات میں ملوث 2 ملزمان دلدارخان عرف دلوں ولد عثمان اوروقاص وکی ولد نیاز کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے 2 چھینی ہوئی چوڑیاں ،2 ٹی ٹی پستول،صدرتھانے کی حدود سے چوری شدہ موٹر سائیکل سمیت واردات کے وقت ملزمان نے جو کپڑے پہنے ہوئے تھے وہ برآمد کرلیے۔

ایس ایس پی ساؤتھ نے بتایا کہ گرفتارملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ واردات کا ماسٹر مائند ریاض محمود عرف ریاض ڈکیت عرف تلا عرفچت کبڑا ہے جو مفرورہے۔ انھوں نے گرفتارملزم وقاص رکشے میں سوارہوکربازاروں اور مارکیٹوں خواتین کی ریکی کرتا تھا۔

انھوں نے بتایا کہ واردات میں ملوث چوتھے ملزم محمد اقبال کو پنجاب پولیس کی مدد سے گرفتار کیا ہے،دوران تفتیش ملزمان نے بتایا کہ وہ صرف خواتین کونشانہ بناتے تھے اورخواتین سے ان کا پرس،زیورات چھین لیا کرتے تھے۔

گرفتارملزمان نے بتایا کہ ان کے گینگ میں مزید 3 ملزمان اعظم ، شہزاد اورعتیق شامل ہیں۔ 6 ماہ قبل ڈیفنس فیز2 میں مفرور ماسٹرمائنڈ ریاض نے ڈکیتی کی واردات کی تھی پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے لوٹ مارکی واردات میں ملوث مفرورملزم ریاض کے مزید 2 ساتھی شہبازعرف شبوعرف شاہو ولد عبدلمنان اورخرم عرف لمبا ولد محمد اقبال کوگرفتارکرلیا گرفتارملزمان نے ریاض کے ساتھ ملکرڈیفنس، کلفٹن، گذری،کورنگی ، دہلی کالونی میں خواتین کے ساتھ ہونے والی وارداتوں میں پرس اورزیور چھیننے کاانکشاف کیا۔

گرفتار ملزمان نے وارداتوں میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل اور دو ٹی ٹی پستول اور 10 راؤنڈ برآمد کیے ، ملزم دلدار اس سے قبل گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے اورمفرورماسٹر مائند ریاض کے خلاف مختلف اضلاع میں 12 مقدمات درج ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔