کراچی پولیس میں کرکٹ کھیلنے والے نوجوان کو قتل کردیا گیا

نوجوان کی ایک سال قبل شادی ہوئی تھی۔


ویب ڈیسک November 22, 2019
واقعہ گزشتہ شب پرانی سبزی منڈی میں پیش آیا، فوٹو: فائل

کراچی کے علاقے پرانی سبزی منڈی میں کار پر فائرنگ سے کرکٹر جاں بحق ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق واقعہ گزشتہ شب پرانی سبزی منڈی میں پیش آیا جہاں خلیل الرحمان نامی نوجوان کو گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

مقتول طارق روڈ کا رہائشی تھا جب کہ اہلخانہ کا کہنا ہے کہ خلیل الرحمان اسپورٹس مین تھا اور پولیس کی طرف سے کرکٹ کھیلتا تھا۔

مقتول کے کزن آغا وزیر نے بتایا کہ ایسا لگتا ہے ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کرکے خلیل الرحمان کو قتل کیا گیا، خلیل الرحمان کی ایک سال قبل شادی ہوئی تھی۔