- جسٹس بابر ستار پر الزامات ہیں تو کلیئر کریں، فیصل واوڈا
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
پانچ سال میں دنیا بھر میں گدھوں کی تعداد آدھی رہ جائیگی، رپورٹ
بیجنگ: دنیا بھر سے گدھے کی کھالوں کی بڑی تعداد چین آنے کے باعث آئندہ 5 برس میں گدھوں کی موجودہ تعداد نصف رہ جائے گی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی تنظیم ڈونکی سینچری نے ایک رپورٹ مرتب کی ہے کہ جس کے مطابق آئندہ 5 سال میں دنیا بھر میں گدھوں کی موجودہ تعداد نصف ہوجائے گی اور اس کی بڑی وجہ چین کا دنیا بھر سے گدھے کی کھالیں درآمد کرنا ہے۔
رپورٹ کے مطابق چین میں گدھے کی کھال سے ایک انتہائی مقبول روایتی دوا ’ ایجیاؤ‘ بنائی جاتی ہے، چین کی بڑی آبادی میں اس دوا کی بڑھتی طلب سے دنیا میں گدھوں کی تعداد میں کمی پیدا ہورہی ہے اور سالانہ بنیاد پر چین میں دوا سازی کے لیے 50 لاکھ گدھوں کی کھالیں استعمال کی جاتی ہیں۔
گدھوں کی نسل کو درپیش اس خطرے کے بعد تنظیم ڈونکی سینکچری کے چیف ایگزیکٹو مائیک بیکر کا کہنا ہے کہ اس وقت دنیا بھر میں موجود گدھوں کی تعداد 46 ملین کے لگ بھگ ہے، اور اسی رفتار سے چین میں گدھوں ان کی درآمد جاری رہی تو یہ تعداد اگلے پانچ برس میں نصف ہونے کا قوی امکان ہے، اس لیے چین میں گدھے کی کھالوں کے استعمال پر پابندی ناگزیر ہے۔
دوسری جانب محققین کا کہنا ہے کہ اس وقت صحت مند گدھے بہت کم ہیں اورعموماً ان میں کوئی نہ کوئی مرض پایا جاتا ہے اور دوا ساز کمپنیاں بیمار گدھے کی کھال کو بھی دواسازی کے لیے استعمال کرنے سے گریز نہیں کرتیں جس کے باعث دوا کا استعمال مضر صحت ہوسکتا ہے۔
واضح رہے کہ گدھے کی کھال سے جیلیٹین حاصل کر کے جیل نما دوا ’ایجیاؤ‘ بنائی جاتی ہے جو نزلہ و زکام سمیت بڑھتی عمر کے اثرات کو سست کرنے میں استعمال کی جاتی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔