بھارت میں ’کتے‘ اعلیٰ فوجی اعزاز کے ساتھ ریٹائرڈ

کتوں کو ریٹائرمنٹ کے بعد جانوروں کی بہبود کے لیے کام کرنے والی این جی او کے حوالے کردیا گیا


ویب ڈیسک November 23, 2019
کتوں کو میڈلز پہنائے گئے اور اعزازی شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔ فوٹو : ٹویٹر

بھارت کی تاریخ میں پہلی بار مختلف اداروں کو 8 سال تک سیکیورٹی فراہم کرنے والے تربیت یافتہ 7 کتوں کو اعلیٰ فوجی اعزاز کے ساتھ ریٹائر کر دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سیکیورٹی سینٹرل انڈسٹریل سیکیورٹی فورس نے 8 سال تک ادارے میں خدمات انجام دینے والے 7 کتوں کو اعلیٰ فوجی ے اعزاز کے ساتھ ملازمت سے سبکدوش کردیا۔ یہ کتے حکومتی اداروں، کاروباری مراکز اور صنعتوں کو سیکیورٹی فراہم کیا کرتے تھے۔

Dogs Awarded at retirement 4

جانوروں کی بہبود کے لیے کام کرنے والی ایک تنظیم نے کتوں کی ریٹائرمنٹ کی تقریب کا انعقاد کیا جس میں کتوں کو اعزازات اور سند سے بھی نوازا گیا اور میڈلز بھی پہنائے گئے۔ علاوہ ازیں ان کتوں کے ٹرینرز کو بھی اسناد پیش کی گئیں۔

Dogs Awarded at retirement 1

اپنی نوعیت کی اس انوکھی تقریب میں فوجی افسران کی جانب سے کتوں کو سلامی بھی دی گئی اور ان تربیت یافتہ کتوں کو باقاعدہ ایک فوجی سپاہی کی طرح الوداع کیا گیا۔ افسران نے کتوں کے ہمراہ گروپ فوٹو بھی بنوایا۔

Dogs Awarded at retirement 2

سینٹرل انڈسٹریل سیکیورٹی فورس نے تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر دلچسپ فقرے کے ساتھ شیئر کیں۔ ادارے نے لکھا کہ اگرچہ وہ کتے بن کر پیدا ہوئے، تاہم وہ ایک سپاہی کے طور پر ریٹائر ہو رہے ہیں'۔ ان کتوں کا نام کدوس، حنا، کائٹ، جیلی، لکی، لولی، ویر اور جیسسی تھا۔