نواز شریف سے علاج کے لئے امریکا جانے کی بات کی ہے حسین نواز

نوازشریف کی بیماری کی تشخیص اور علاج معالجہ ایک ساتھ چل رہا ہے، حسین نواز


ویب ڈیسک November 27, 2019
آئندہ دنوں میں نواز شریف کے بون میرو کے ٹیسٹ ہونے ہیں، حسین نواز فوٹو: فائل

نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہا ہے کہ انہوں نے نواز شریف سے علاج کے لیے امریکا جانے کی بات کی ہے۔

لندن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے حسین نواز نے کہا کہ ڈاکٹروں کی جانب سے ابھی نواز شریف کی بیماری کی تشخیص چل رہی ہے، اس لئے ابھی یہاں کے ڈاکٹروں کی اس حوالے سے رائے سامنے نہیں آئی، سابق وزیراعظم کی بیماری کی تشخیص اور علاج معالجہ ایک ساتھ چل رہا ہے۔

حسین نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف جمعرات کو چیک اپ کے لئے پھر اسپتال جائیں گے، آئندہ چند دنوں میں نواز شریف کو متعدد بار اسپتال جانا ہو گا اور ان کے بون میرو کے ٹیسٹ ہوں گے، میرے ذاتی خیال میں نواز شریف کو امریکا جاکر اپنی متعدد بیماریوں کا علاج کرانا چاہیے، اس سلسلے میں نواز شریف اور دیگر اہل خانہ سے بھی بات کی ہے۔ قوم نواز شریف کے لئے دعا کرے کہ اللہ انہیں اپنی پناہ میں رکھے۔