طالبان سے ہر ایک کی زندگی خطرے میں ہے پرویز رشید

یوٹیوب کی بحالی کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرلیں، جلد عوام کوخوشخبری دیں گے،وزیراطلاعات


INP October 27, 2013
لاہور: وفاقی وزیر اطلا عات و نشر و اشاعت سینیٹر پرویزرشیدسیفما آفس میں تقریب سے خطاب کررہے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

ISLAMABAD: وفاقی وزیر اطلا عات و نشر و اشاعت سینیٹر پرویزرشید نے کہا ہے کہ طالبان سے ہرایک کی زندگی خطرے کی زد میں ہے۔

ملک میں امن اور لوگوں کا تحفظ حکو مت کی ذمے داری ہے،ہم پورے ملک میں لوگوں کی زندگیوں کومحفوظ بناناچاہتے ہیں، ڈرون حملے پا کستان کی سالمیت اور خودمختاری پرحملے ہیں اور حکو مت کا ڈرون حملوں کیخلاف بڑا واضح موقف ہے،عمران خان وفاقی حکو مت کو نصیحت کر نے کے بجائے خیبرپختونخواکی حکومت پرتوجہ دیں، پیرکوسینیٹ کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔



وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ حقوق معلومات کے بل کوجلد ازجلد پارلیمنٹ سے منظور کرانیکی کوشش کر رہے ہیں، حکو مت نے یوٹیوب کی بحالی کیلے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں بہت جلد عوام کو خوشخبری دینگے، ماضی میں وزیر اطلاعات کا کام سچ جو چھپانا جبکہ ہم سب کچھ قوم کے سامنے لا رہے ہیں، حقوق معلومات کے قانون میں نیشنل سیکیورٹی کے ایشوز سمیت باقی سب کچھ کے بارے میں لوگ پوچھ سکیں گے۔