پاکستان کیمیائی ہتھیاروں پرپابندی کی تنظیم کی ایگزیکٹوکونسل کا دوبارہ رکن منتخب

تنظیم میں دنیا کے193 ممالک شامل تھے


ویب ڈیسک November 29, 2019
پاکستان کی نمائندگی سفیر شجاعت راٹھورکررہے ہیں: فوٹو: فائل

پاکستان کیمیائی ہتھیاروں پرپابندی کی تنظیم کی ایگزیکٹوکونسل کا دوبارہ رکن منتخب ہوگیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق پاکستان کیمیائی ہتھیاروں پرپابندی کی تنظیم کی ایگزیکٹوکونسل کا دوبارہ رکن منتخب ہوگیا۔ تنظیم میں دنیا کے 193 ممالک شامل تھے جب کہ پاکستان کی نمائندگی سفیرشجاعت راٹھورکررہے ہیں۔

پاکستان کا دوبارہ انتخاب ہالینڈ کے شہر ہیگ میں سالانہ کانفرنس کے دوران ہوا۔ تنظیم کی41 رکنی ایگزیکٹو کونسل میں تین سال کیلئے انتخاب پاکستان کے موثرکردار کا اعتراف ہے۔