ایڈیلیڈ میں پاکستانی بولرز بے بس، پہلے دن صرف ایک وکٹ حاصل کرسکے

ویب ڈیسک  جمعـء 29 نومبر 2019
دوسرے ٹیسٹ کے لیے قومی ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ فوٹو : فائل

دوسرے ٹیسٹ کے لیے قومی ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ فوٹو : فائل

ایڈیلیڈ: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں آسٹریلوی بلے بازوں نے پاکستانی بولرز کی ایک نہ چلنے دی اور پہلے دن کے اختتام پر ایک وکٹ کے نقصان پر 302 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔ 

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ڈے اینڈ نائٹ میچ ایڈیلیڈ میں کھیلا جارہا ہے، آسٹریلیا کی جانب سے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا گیا۔

https://twitter.com/ICC/status/1200360763883479040

آسٹریلیا کی جانب سے اننگز کا آغاز ڈیوڈ وارنر اور جوئے برنس نے کیا تاہم صرف 8 کے مجموعی اسکور پر جوئے برنس 4 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے لیکن اس کے  بعد ڈیوڈ وارنر اور لابوشاگنے نے پاکستانی بولرز کے چھکے چھڑا دیے اور انہیں دوسری وکٹ حاصل کرنے نہیں دی، دونوں بلے بازوں نے اپنی سنچریاں مکمل کیں، دن کے اختتام پر ڈیوڈ وارنر 166 اور لابوشاگنے 126 رنز پر ناٹ آؤٹ واپس لوٹے۔

https://twitter.com/ICC/status/1200373474042224641

دوسرے ٹیسٹ کے لیے قومی ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں، حارث سہیل، عمران خان سینئر اور نسیم شاہ کی جگہ امام الحق، محمد عباس اور ڈیبیو کرنے والے محمد موسیٰ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جب کہ وسیم اکرم نے محمد موسیٰ کو ٹیسٹ کیپ پہنائی۔

واضح رہے کہ 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو 0-1 کی برتری حاصل ہے، پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے قومی ٹیم کو اننگز اور 5 رنز سے شکست دی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔