رمیز راجہ کا قومی ٹیم کو آئندہ آسٹریلیا نہ جانے کا مشورہ

اگر آپ کے پاس ایسے پلیئرز نہیں جو ٹیسٹ میچز جیت سکیں تو پھرآسٹریلیا کا سفر نہیں کرنا چاہیے، سابق اوپنر


Sports Desk December 01, 2019
اگر آپ کے پاس ایسے پلیئرز نہیں جو ٹیسٹ میچز جیت سکیں تو پھرآسٹریلیا کا سفر نہیں کرنا چاہیے، سابق اوپنر۔ فوٹو: فائل

سابق اوپنر رمیز راجہ کا آسٹریلیا کیخلاف سیریز میں پاکستانی ٹیم کی مایوس کن پرفارمنس سے دل ٹوٹ گیا، انھوں نے مستقبل میں کینگروز کے دیس نہ جانے کا مشورے دے دیا۔

اپنے یوٹیوب چینل پر معروف کمنٹیٹر نے کہا کہ اگر آپ کے پاس ایسے پلیئرز نہیں جو ٹیسٹ میچز جیت سکیں تو پھرآسٹریلیا کا سفر نہیں کرنا چاہیے، ای ین چیپل کا یہ کہنا بھی درست ہے کہ پاکستانی ٹیم آسٹریلیا کا مقابلہ نہیں کرسکتی اور بڑے بے جوڑ مقابلے رہے، آسٹریلوی شائقین نے وارنر کی ٹرپل سنچری پر زیادہ خوشی کا اظہار نہیں کیا اور الزام لگایا کہ پاکستان نے مقابلہ نہیں کیا۔

انھوں نے مزید کہا کہ بابراعظم کے سوا کسی اور کا فٹ ورک درست نہیں رہا، انھوں نے اپنی وکٹیں حریف بولرز کو تحفے میں پیش کیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے