بھارت کا ایٹمی میزائل اگنی 3 کا تجربہ بھی بری طرح ناکام

بھارت نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ میزائل پاکستان اور چین کے بڑوں شہروں تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے


ویب ڈیسک December 02, 2019
جنگی جنون میں مبتلا بھارت کے اگنی-1 اور اگنی-2 ایٹمی میزائل کے تجربات بھی ناکام ہوچکے ہیں۔ فوٹو : فائل

لاہور: جنگی جارحیت میں مبتلا بھارت کا چین اور پاکستان کے تمام بڑوں شہروں تک رینج رکھنے والے 17 میٹر لمبے، 50 ٹن وزنی اور 2 میٹر قطر والے ایٹمی میزائل کا تیسرا تجربہ بھی بری طرح ناکام ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اوڈیشا میں عبدالکلام آئی لینڈ میں رات کے اندھیرے میں زمین سے زمین پر مار کرنے والے جدید ایٹمی میزائل اگنی تھری کا تجربہ ناکام ہوگیا ہے، اگنی تھری میزائل بھی اپنے پیشروؤں (اگنی-1 اور اگنی-2) کی طرح فضا میں ہی ناکام ہو کر سمندر برد ہوگیا۔ ناکام تجربے کی وجہ کا تعین کرنے کیلیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

اگنی تھری کو تجربے کے مرحلے سے گزارنے کیلیے بھارتی انجینیئرز نے 'جعلی پلے لوڈ' کے ساتھ فضا میں 2 ہزار 800 کلومیٹر کی دوری پر ہدف کو نشانہ بنانے کیلیے مار کیا تو محض 115 کلومیٹر کا سفر طے کرنے کے بعد میزائل نے خود ہی اپنا رخ ہدف کے مخالف تبدیل کرلیا تھا اور سمندر میں گر گیا۔

قبل ازیں بھارت نے اگنی تھری میزائل پاکستان اور چین کے بڑوں شہروں تک مار کرنے کی بڑھک ماری تھی، تاہم اس کے اگنی میزائل-1 اور اگنی-2 ناکام ہوگئے تھے جس پر اگنی-3 تیار کرنے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔ 17 مئی 2010 کو اگنی-2 چوتھے تجربے میں کامیابی کے بعد بھارتی فوج کے حوالے کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے