ایرانی اداکارہ کو سیاسی تبصروں اور غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دینے پر18ماہ قید کی سزا

آہنگرانی اس وقت حراست میں نہیں ہیں،انھیں جولائی 2011 میں انکے فلیٹ سے گرفتارکیا گیا تھا


AFP October 29, 2013
آہنگرانی کو ایک ماہ بعد ضماعت پررہاکردیاگیا تھا۔والدہ کا بیان۔ فوٹو : فائل

SYDNEY: ایران میں ایک عدالت نے مقامی اداکارہ پگاہ آہنگرانی کو 18ماہ جیل کی سزا سنادی ہے۔

ان کی والدہ منیجے حکمت نے میڈیاکو بتایا کہ انکی بیٹی کو یہ سزا ان کی سماجی سرگرمیوں، سیاسی تبصروں اور غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دینے پردی گئی ہے تاہم انھوں نے اس سے زیادہ تفصیلات نہیں بتائیں ۔آہنگرانی اس وقت حراست میں نہیں ہیں،انھیں جولائی 2011 میں انکے فلیٹ سے گرفتارکیا گیا تھا اورایک ماہ بعد ضماعت پررہاکردیاگیا تھا۔