وزیراعظم کا ترک سیریل "ارطغرل غازی" پی ٹی وی پرنشرکرنے کا حکم

ویب ڈیسک  منگل 3 دسمبر 2019
ترک سیریل میں تاریخ اسلام، ثقافت اوراسلامی ہیروزکو اجاگرکیا گیا ہے، افتخاردرانی: فوٹو: فائل

ترک سیریل میں تاریخ اسلام، ثقافت اوراسلامی ہیروزکو اجاگرکیا گیا ہے، افتخاردرانی: فوٹو: فائل

 کراچی: وزیراعظم عمران خان نے مشہور ترک سیریل “ارطغرل غازی” پی ٹی وی پرنشرکرنے کی ہدایت کردی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعظم عمران خان نے مشہورترک سیریل “ارطغرل غازی” پی ٹی وی پرنشرکرنے کی ہدایت کردی۔ ڈرامہ سیریل تاریخ اسلام کے عظیم مجاہد ارطغرل غازی کی زندگی پربنایا گیا ہے۔

اس متعلق وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخاردرانی نے کہا کہ وزیراعظم نے پی ٹی وی انتظامیہ کو سیریل نشر کرنے کی ہدایت کی ہے، سیریل کو پاکستان میں نشر کرنے کا مقصد قوم کو اسلامی تاریخ سے آگاہ کرنا ہے، ترک سیریل میں تاریخ اسلام، ثقافت اوراسلامی ہیروزکو اجاگرکیا گیا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔