بھولے کا ’میرے پاس تم ہو‘ کا ٹائٹل گیت گانا اور عدنان صدیقی کا پیانو بجانا

عمران اشرف نے میرے پاس تم ہو کا گانا گایا اور عدنان صدیقی نے پیانو بجایا


ویب ڈیسک December 03, 2019
عمران اشرف نے گانے کی ویڈیو انسٹا گرام پر اپ لوڈ کردی (فوٹو : فائل)

ڈرامہ 'رانجھا رانجھا کردی' سے شہرت کی بلندی کو چھونے والے اداکار عمران اشرف کی بہترین اداکاری نے کردار ' بھولے' کو بھولنے نہیں دیا، اس کردار نے مداحوں کی ہمدردی ہی نہیں سمیٹی بلکہ دل بھی جیت لیے تھے۔ 'بھولے' کے کردار سے عمران اشرف نے خود کو ایک بہترین اداکار ثابت کردیا ہے لیکن کیا وہ ایک اچھے گلوکار بھی ہیں؟ اس کا فیصلہ ہم آپ پر چھوڑتے ہیں۔

ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی کے جا ندار اداکاری اور دل پر نقش ہوجانے والے مکالموں کے لیے شہرت رکھنے والے ڈرامے ' میرے پاس تم ہو' میں راحت فتح علی خان کی دل سوز آواز میں ٹائٹل سونگ نے شہرت کے جھنڈے گاڑ دیئے ہیں، کیا بچہ کیا بڑا کیا بزرگ اور کیا نوجوان، سب کے لبوں پر اس گانے کے بول ہیں اور سب یہی گانا زیر لب گنگناتے نظر آتے ہیں۔

انسٹا گرام پر ہم سب کے ہی 'بھولے' عمران اشرف نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اسی گانے کا حق ادا کرتے ہوئے نظر آتے ہیں جب کہ عدنان صدیقی پیانو پہ دھن بجاتے نظر آرہے ہیں۔ عمران اشرف نے کیپشن لکھا کہ جب روم میں ہو تو ایسا کرو جیسا رومی کرتے ہیں۔ انہوں نے ڈرامے 'میرے پاس تم ہو' کی کھل کر تعریف بھی کی۔

عمران اشرف کی آواز میں میرے پاس تم ہو کا ٹائٹل گانا سنیں اور کمنٹ میں بتائیں کہ ہم سب کا 'بھولا' کتنا اچھا گلوکار ہے۔







View this post on Instagram


As we say; "When in Rome, do as the Romans do"! What I want to say, the OST of block buster serial, MPTH is on everyone's tongue all over the world.....then who am I not to hum/ sing the song of the moment. So, here I go! Creative expressions on a broken, dumped and untuned piano by our very own Adnan bhai @adnansid1 ( Mr. Shehwar) at Evernew studios:) . These days I'm in Lahore on the sets of my debut film, Dum mustam under the banner of #cerealentertainment Dont judge my sur ;) . . . #madeinpakistan #adnansiddiqui #humayunsaeed Vc. @iamsyedhassanali


A post shared by Imran Ashraf (@imranashrafawan) on Dec 1, 2019 at 12:55am PST