قومی کرکٹ ٹیم کی آسٹریلیا سے واپسی نسیم شاہ پشاور پہنچ گئے

قومی ٹیم کے دیگر کھلاڑی اور آفیشلز آج رات تک وطن واپس پہنچ جائیں گے


Muhammad Yousuf Anjum/ December 05, 2019
پاکستان ٹی 20 اور ٹیسٹ فارمیٹ میں کینگروز کے ہاتھوں وائٹ واش کا شکار ہوا ہے فوٹو: فائل

دورہ آسٹریلیا میں شرمناک کارکردگی دکھانے والی قومی ٹیم کے رکن فاسٹ بولر نسیم شاہ پشاور پہنچ گئے ہیں۔

آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے چند روز قبل نسیم شاہ کی والدہ کا انتقال ہوا تھا، طویل مسافت اور پروازیں نہ ملنے کی وجہ سے وہ والدہ کی تدفین میں شرکت نہیں کرسکے تھے۔ ٹیسٹ سیریز ختم ہونے کے فوری بعد ان کی پہلی دستیاب فلائٹ کا انتظام کیا گیا جب کہ دیگر تمام کھلاڑی اور آفیشلز دبئی پہنچ چکے ہیں جہاں سے وہ آج اپنے اپنے شہروں کو پہنچیں گے۔

فاسٹ بولر وقاریونس جمعہ کی شب لاہور کے لیے فلائٹ طے ہے۔ اسد شفیق، شان مسعود اور کاشف بھٹی دوپہر کو کراچی پہنچیں گے۔ کپتان اظہر علی اور ہیڈ کوچ مصباح الحق کے ساتھ زیادہ تر کھلاڑی اور آفیشلز آج رات ایک بجے علامہ اقبال ائرپورٹ پہنچ رہے ہیں۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق ہیڈکو چ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق جمعہ کی دوپہر قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کرسکتے ہیں جس میں وہ دورہ آسٹریلیا میں ٹیم کی ناقص کارکردگی کی وجوہات پر بات کریں گے اور میڈیا کے سوالات کےجوابات بھی دیں گے۔

واضح رہے کہ سرفراز احمد کو قیادت سے ہٹانے کے بعد قومی ٹیم کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ تھا جس میں پاکستان ٹی 20 اور ٹیسٹ فارمیٹ میں کینگروز کے ہاتھوں وائٹ واش کا شکار ہوا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے