- رضوان کی انجری سے متعلق بڑی خبر سامنے آگئی
- بولتے حروف
- بغیر اجازت دوسری شادی؛ تین ماہ قید کی سزا معطل کرنے کا حکم
- شیر افضل کے بجائے حامد رضا چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نامزد
- بیوی سے پریشان ہو کر خودکشی کا ڈرامہ کرنے والا شوہر زیر حراست
- 'امن کی سرحد' کو 'خوشحالی کی سرحد' میں تبدیل کریں گے، پاک ایران مشترکہ اعلامیہ
- وزیراعظم کا کراچی کے لیے 150 بسیں دینے کا اعلان
- آئی سی سی رینکنگ؛ بابراعظم کو دھچکا، شاہین کی 3 درجہ ترقی
- عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ
- سویلین کا ٹرائل؛ لارجر بینچ کیلیے معاملہ پھر پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو بھیج دیا گیا
- رائیونڈ؛ سفاک ملزمان کا تین سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد، چھری کے وار سے شدید زخمی
- پنجاب؛ بےگھر لوگوں کی ہاؤسنگ اسکیم کیلیے سرکاری زمین کی نشاندہی کرلی گئی
- انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پی ایچ ایف کے دونوں دھڑوں سے رابطہ کرلیا
- بلوچ لاپتہ افراد کیس؛ پتہ چلتا ہے وزیراعظم کے بیان کی کوئی حیثیت نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ
- چوتھا ٹی20؛ رضوان کی پلئینگ الیون میں شرکت مشکوک
- ایرانی صدر کا دورہ اور علاقائی تعاون کی اہمیت
- آئی ایم ایف قسط پیر تک مل جائیگی، جون تک زرمبادلہ ذخائر 10 ارب ڈالر ہوجائینگے، وزیر خزانہ
- حکومت رواں مالی سال کے قرض اہداف حاصل کرنے میں ناکام
- وزیراعظم کی وزیراعلیٰ سندھ کو صوبے کے مالی مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
- شیخ رشید کے بلو رانی والے الفاظ ایف آئی آر میں کہاں ہیں؟ اسلام آباد ہائیکورٹ
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ میچزکے لیے ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان
لاہور: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان کردیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان کردیا ہے، جس کے تحت راولپنڈی اور کراچی میں ٹیسٹ میچز کے لیے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت 7 دسمبر کو شروع ہوگی، شائقین yayvo.com سے آن لائن ٹکٹ کی بکنگ کراسکیں گے۔
پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے راولپنڈی میں ٹی سی ایس کے مراکز سے بھی ٹکٹیں 7 دسمبر سے دستیاب ہوں گی جب کہ دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے کراچی میں ٹی سی ایس مراکز سے ٹکٹیں 9 دسمبر کو فروخت ہوں گی۔
شائقین کی حوصلہ افزائی کے لیے ٹکٹوں کی مالیت پچاس روپے مقرر کی گئی ہے اور اس بار ایک شناختی کارڈ پر 10 ٹکٹس خریدے جا سکیں گے۔ پنڈی اسٹیڈیم میں شعیب اختر انکلوژر کے ٹکٹ پچاس روپے میں دستیاب ہوں گے جب کہ نیشنل اسٹیدیم کراچی میں جاوید میاں داد، فضل محمود، وسیم اکرم، عمران خان، اقبال قاسم اور نسیم الغنی انکلوژرز کے ٹکٹوں کی مالیت بھی 50 روپے مقرر کی گئی ہے، اس کے علاوہ روزانہ بڑی تعداد میں کالجز اور اسکولز کو ٹکٹس دیئے جائیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔