انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر مزید 10 پیسے مہنگا

قدر 106.71 اور اوپن مارکیٹ میں 107 روپے ہو گئی، سعودی ریال کی قیمت میں بھی اضافہ


Business Reporter October 29, 2013
منگل کو انٹربینک کی سطح پرڈالر کی قدر مزید 10 پیسے کے اضافے سے71 106. روپے ہوگئی۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: انٹر بینک اوراوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے۔

منگل کو انٹربینک کی سطح پرڈالر کی قدر مزید 10 پیسے کے اضافے سے71 106. روپے ہوگئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قدر بدستور 107 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔ ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو یورو کرنسی کی قدر30پیسے کی کمی کے نتیجے میں اس کی قیمت خرید 145.70روپے سے کم ہو کر 146 روپے اور قیمت فروخت 145.95روپے سے کم ہو کر 146.25 روپے ہو گئی۔



برطانوی پاؤنڈ کی قدر 70 پیسے کی کمی کے باعث اس کی قیمت خرید 171.20 روپے سے گھٹ کر 170.50 روپے جبکہ قیمت فروخت 171.45 روپے سے گھٹ کر170.75روپے ہو گئی۔ رپورٹ کے مطابق اماراتی درہم اور سعودی ریال کی قدر میں منگل کو بالترتیب 5 پیسے اور10 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یو اے ای درہم کی قیمت خرید 28.80 روپے سے بڑھ کر28.90 روپے اور قیمت فروخت 29 روپے سے بڑھ کر29.05 روپے ہو گئی، اسی طرح سعودی ریال کی قیمت خرید 28.15 روپے سے بڑھ کر 28.25 روپے اور قیمت فروخت 28.35 روپے سے بڑھ کر 28.45 روپے ہو گئی۔