قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کراچی کنگز میں عماد وسیم کے نائب ہوں گے

اسپورٹس رپورٹر  ہفتہ 7 دسمبر 2019
عماد وسیم بہترین قائد ہیں، وہی ٹیم کے کپتان اور بابر اعظم نائب ہوں گے، سلمان اقبال۔ فوٹو:  اے ایف پی

عماد وسیم بہترین قائد ہیں، وہی ٹیم کے کپتان اور بابر اعظم نائب ہوں گے، سلمان اقبال۔ فوٹو: اے ایف پی

 لاہور:  قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کراچی کنگز میں عماد وسیم کے نائب ہوں گے۔

پی ایس ایل ڈرافٹ کے موقع پر فرنچائز کے مالک سلمان اقبال نے ہیڈ کوچ ڈین جونز کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عماد وسیم بہترین قائد ہیں، وہی ٹیم کے کپتان اور بابر اعظم نائب ہوں گے، ہم پوری کوشش کریں گے کہ متوازن اسکواڈ میدان میں اتاریں، وسیم اکرم نے کہا کہ ضروری نہیں کہ قومی ٹیم کا کپتان کراچی کنگز کا بھی کپتان ہو۔

یاد رہے کہ بابر اعظم کو قومی ٹی ٹوئنٹی کی کمان سونپے جانے کے بعد توقع کی جارہی تھی کہ ان کو فرنچائز کا بھی کپتان بنا دیا جائے گا لیکن فیصلہ برعکس ہوا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔