عراق میں 2 روز کے دوران مختلف بم دھماکوں میں 46 افراد ہلاک 21 زخمی

بغداد کے شمالی علاقے الطارمیہ میں 2 خود کش بم دھماکوں کے نتیجے میں11 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے۔


AFP October 30, 2013
الطارمیہ میں ایک گھر کے باہر 2 خود کش بم باروں نے خود کو دھماکے سے اس وقت اڑالیا جب سیکیورٹی امور سے متعلق اجلاس جاری تھا، فوٹو: فائل

عراق میں 2 روز کے دوران مختلف بم دھماکوں میں 14 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 46 افراد ہلاک اور 21 زخمی ہو گئے۔

عراق کے شہر تکریت میں خود کش دھماکے کے نتیجے میں 14 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 19 افراد ہلاک ہو گئے جب کہ تکریت میں ہی سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے ایک شخص ہلاک اورپولیس افسرزخمی ہوگیا، بغداد کے شمالی علاقے الطارمیہ میں ایک گھر کے باہر 2 خود کش بم باروں نے خود کو دھماکے سے اس وقت اڑالیا جب سیکیورٹی امور سے متعلق اجلاس جاری تھا، دھماکے کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے۔

عراقی شہر موصل میں خود کش بمبار نے دھماکا خیز مواد سے بھری گاڑی پولیس چیک پوائنٹ سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکاروں سمیت 8 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہو گئے جب کہ گزشتہ روز بھی مختلف دھماکوں میں 7 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

واضح رہے کہ عراق میں فرقہ وارانہ فسادات میں رواں ماہ 700 افراد ہلاک جب کہ امسال اب تک مختلف بم دھماکوں ، خود کش حملوں اورپرتشدد واقعات میں 5400 افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔