برطانیہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے آبنائے ہرمز میں فرانس کے ساتھ برطانوی جہاز بھی فائرنگ کی زد میں آنے کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ اس حوالے سے کوئی رپورٹ نہیں آگئی۔
برطانوی نشریاتی ادارہ (بی بی سی) کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزارت دفاع اور محکمہ ٹرانسپورٹ نے بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز میں ہفتے کو برطانوی بحری جہاز پر حملے کی کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے۔
برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز (یو کے ایم ٹی او) کے مطابق ہفتے کو آبنائے ہرمز میں ایک ٹینکر اور ایک کارگو جہاز سمیت دو جہاز پر حملہ کیا گیا ہے لیکن یہ وضاحت نہیں کی گئی کہ مذکورہ دونوں جہاز کس ملک کے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیان میں کہا تھا کہ ایران نے گزشتہ روز آبنائے ہرمز پر حملے کا فیصلہ کیا تھا جو جنگ بندی کی مکمل خلاف ورزی ہے، اس فائرنگ میں فرانس کا بحری جہاز اور برطانوی جہاز متاثر ہوا ہے۔
قبل ازیں بھارتی سیکریٹری خارجہ وکرم مسری نے بتایا تھا کہ اس علاقے میں دو بھارتی جہازوں کے ساتھ فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔