
پاک آرمی کی ٹیم گوٹھ سونو سیال پہنچ گئی ۔ جوانوں نے اسکول کے بچوں کی نہر پار کرنے میں مدد بھی کی۔ میجر آصف علی نے کہا کہ بچوں کو اسکول جانے کے لیے خطرناک مرحلے سے گزرنا پڑتا ہے۔
پاک فوج جلد یہاں نہر پر پل تعمیر کر کے بچوں اور مقامی دیہات کے باشندوں کو محفوظ راستہ فراہم کرے گی۔ اس موقع پر گاؤں کے افراد نے پاک فوج زندہ باد کے نعرے بھی لگائے اور دیرنیہ مسئلے کے حل کی یقین دھانی پر دلی مسرت کا اظہارکیا۔