کراچی ٹارگٹڈ آپریشن جاری 130 ملزمان گرفتار اسلحہ برآمد

کورنگی، گارڈن عثمان آباد، لیاری چیل چوک، نوالین اورلاسی پاڑہ ودیگر علاقوں میں محاصرے


Staff Reporter October 31, 2013
کورنگی، گارڈن عثمان آباد، لیاری چیل چوک، نوالین اورلاسی پاڑہ ودیگر علاقوں میں محاصرے. فوٹو: فائل

شہر کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈآپریشن اور چھاپہ مار کارروائیوں میں130ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمدکرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے پیرآباد اور پاکستان بازار تھانے کے حدود میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے26 مشتبہ افراد کو حراست میں لر کے تفتیش شروع کردی،حراست میں لیے جانے والے مشتبہ افراد سے کسی قسم کو ئی اسلحہ نہیں ملا۔سمن آبادپولیس نے2 ملزمان عمران فرنینڈومسیح اور عدنان مسیح کو گرفتار کر کے2ٹی ٹی پستول اور6رائونڈبرآمدکر لیے،کورنگی پولیس نے3 ملزمان الیاس ، فرقان محمد اورحمید حمزاکو گرفتار کرلیا۔ سائوتھ زون پولیس نے چھاپہ مار کارروائیوں میں20 جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے4 پستول، 150 رائونڈ، 2 ہزار نقد رقم ، منشیات اور دیگر سامان برآمدکر لیا۔ڈی آئی جی سائوتھ عبدالخالق شیخ کے مطابق گرفتار ملزمان میں12مفرور اور اشتہاری ملزمان شامل ہیں۔



ایسٹ زون پولیس نے چھاپہ مار کارروائیوں میں52ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے10پستول، ایک رپیٹر، 39 رائونڈ ،2 موبائل فونز،2 موٹر سائیکل،2 لیب ٹاپ ، پولیس کارڈ اور کمانڈوکیپ برآمد کر لی گئی۔ ڈی آئی جی ایسٹ منیر احمد شیخ کے مطابق گرفتار ملزمان میں ایک اشتہاری اور3مفرور ملزمان شامل ہیں۔ویسٹ زون پولیس نے چھاپہ مار کارروائیوں میں27 جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے5 پستول ،13 راؤنڈ، ایک رکشا ، جوئے کی پرچیاں برآمد کر لی۔ڈی آئی جی ویسٹ جاویدعالم اوڈھو گرفتار ملزمان میں ایک ٹارگٹ اور12 مفرور اوراشتہاری ملزمان شامل ہیں، منگل اور بدھ کی درمیانی شب رینجرزنے گارڈن عثمان آباد،لیاری چیل چوک،نوالین اورلاسی پاڑہ کا محاصرہ کر کے گھر گھر تلاشی کے دوران متعدد افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کیلیے نامعلوم مقام پرمنتقل کر دیا ، محاصرے کے دوران کسی اہم ملزم کی گرفتاری کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔