- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
فیس بک میسنجر میں اب پائیں اسٹار وار اسٹیکر
سان فرانسسکو: فیس بک میسنجر میں کال کے دوران اب آپ دوستوں کو اسٹار وار پس منظر کے آگمینٹڈ ریئلٹی کے بصری اثرات اور اسٹیکر بھی دکھاسکتے ہیں۔ اس کا اجرا کیا جاچکا ہے اور اب اسے استعمال کیا جاسکتا ہے۔
مشہور فلم سیریز اسٹار وار کی نئی فلم ’ دی رائز آف اسکائی واکر‘ اگلے ہفتے پیش کی جارہی ہے جس کے موقع پر فیس بک نے میسنجر اسٹار وار کے مداحوں کو حیران کرنے کے لیے آے آر اثرات شامل کیے ہیں جو ویڈیو کالز کی صورت میں میسنجر اسٹوریز کا حصہ بن جاتے ہیں۔ اسی طرح آپ انہیں فیس بک اسٹوریز میں بھی پوسٹ کرسکتے ہیں پھر اسٹوری محفوظ کرکے آپ اسے انسٹا گرام پر بھی شیئر کرسکتے ہیں۔
اسٹار وار فلم کے دلچسپ اے آر افیکٹس دیکھنے والے کو حیران کردیں گے۔ ایسا ہی ایک بصری اثر لائٹ اسپیڈ ایفیکٹ بھی ہے جس میں آپ خود کو کہکشاؤں میں تیرتے ہوئے پاتے ہیں۔ دوسری جانب کاک پٹ افیکٹ ہے جس میں آپ کسی خلائی جہاز میں ہیلمٹ پہنے دکھائی دیتے ہیں۔ اس طرح آپ ڈارک اور لائٹ افیکٹ بھی شامل کرسکتے ہیں۔
فیس بک نے فلم کی ریلیز پر نئی ایموجی، اسٹیکرز اور ستاروں بھرا پس منظر (بیک گراؤنڈ) بھی تیار کیا ہے جسے میسج تھریڈ میں شامل کیا جاسکتا ہے۔ ان تمام افیکٹس کی تیاری میں ڈزنی نے بھی باقاعدہ حصہ لیا ہے۔ مغربی ممالک میں اسٹار وار چیٹ تھیم بہت مقبول ہورہی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔