بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال گولہ باری سے طالبعلم شہید

لیپا میں اسکول اوربازارحفاظتی نقطہ نظرکے تحت بند کردیئے گئے، پولیس


ویب ڈیسک December 16, 2019
وقفہ وقفہ سے بھارتی فوج کی فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے: فوٹو: فائل

بھارتی فوج نے وادی لیپا کی شہری آبادی پر گولہ باری کرکے ایک طالب علم کو شہید کردیا۔

بھارتی فوج نے ہٹیاں بالا کی وادی لیپا کے سرحدی آبادی پرجارحیت اور اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولہ باری کی جس کے نتیجے میں ایک طالب علم شہید جب کہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

ایس ایچ او لیپا اصغرعباسی کے مطابق واقعہ کے بعد لیپا میں ایل اوسی کے قریب اسکول اوربازارحفاظتی نقطہ نظرکے تحت بند کردیئے گئے ہیں جبکہ ایل او سی پر وقفہ وقفہ سے بھارتی فوج کی فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔