علامہ رشید ترابی قتل کیس 3 مجرموں کو باعزت بری کرنے کا حکم

عدالت نے کیس کے 3 مجرمان محمد امین، سطان محمود اور محمد رحیم کی اپیل مسترد کردی


ویب ڈیسک December 16, 2019
مجرموں کے خلاف مبینہ ٹاؤن تھانے میں مقدمہ درج ہے، پولیس (فوٹو: فائل)

سندھ ہائی کورٹ نے علامہ رشید حسن ترابی قتل کیس کے 3 مجرمان کی عمرقید کے خلاف اپیل منظورکرتے ہوئے انہیں بری کرنے کا حکم جاری کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں جسٹس کے کے آغا اور جسٹس ذوالفقار علی سانگی پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو اسلامی تحریک کے رہنما علامہ حسن ترابی قتل کیس کے مجرموں کی سزائے موت کے خلاف اپیل کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے محمد امین، سطان محمود اور محمد رحیم کی اپیل مسترد کردی جب کہ محمد اکبر، محمد اشرف اور رحیم اللہ کی اپیل منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

پولیس کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے محمد امین، سطان محمود اور محمد رحیم کو سزائے موت سنائی تھی، جب کہ ٹرائل کورٹ نے رحیم اللہ سمیت 3 ملزمان کو عمرقید کی سزا سنائی تھی۔ مجرموں نے 2006ء میں علامہ حسن ترابی اور ان کے بھانجے کو بم حملے میں ہلاک کردیا تھا۔ مجرموں کے خلاف مقدمہ مبینہ ٹاون تھانے میں درج ہے۔