آن لائن ٹیکسی کے دفتر پر نت نئی پالیسیوں کے خلاف ڈرائیوروں کا احتجاج

احتجاج اورتوڑ پھوڑ کرنے والے دونوں ڈرائیوروں جازب علی اورغلام علی کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔


Staff Reporter December 17, 2019
احتجاج اورتوڑ پھوڑ کرنے والے دونوں ڈرائیوروں جازب علی اورغلام علی کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

آن لائن ٹیکسی کے دفتر پرڈرائیوروں نے احتجاج کیا اوراس دوران ڈرائیوروں نے انتظامیہ سے تلخ کلامی کے بعد توڑپھوڑشروع کردی۔

ملیر ہالٹ کے سامنے واقع شاہ فیصل ٹاؤن میں قائم آن لائن ٹیکسی کے دفتر پرڈرائیوروں نے احتجاج کیا اوراس دوران ڈرائیوروں نے انتظامیہ سے تلخ کلامی کے بعد توڑپھوڑشروع کردی واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

ویڈیومیں ڈرائیور کا کہناتھا کہ آئے دن پالیسیاں تبدیل ہونے کی وجہ سے ہم ذہنی دباؤ کا شکار ہیں،احتجاج اورتوڑ پھوڑ کرنے والے دونوں ڈرائیوروں جازب علی اورغلام علی کو پولیس نے حراست میں لے لیا تاہم بعدازاں دونوں فریقین کے درمیان معاملہ رفع دفع ہوگیا۔

مقبول خبریں