لیوک رونکی نے بابر اعظم کو بہترین موجودہ بیٹسمینوں میں سے ایک قرار دے دیا

اسپورٹس ڈیسک  منگل 17 دسمبر 2019
بابر اعظم دنیا کے ٹاپ بیٹسمین ویرات کوہلی، اسٹیو اسمتھ اور کین ولیمسن کے ہم پلہ ہیں، سابق وکٹ کیپر۔ فوٹو: فائل

بابر اعظم دنیا کے ٹاپ بیٹسمین ویرات کوہلی، اسٹیو اسمتھ اور کین ولیمسن کے ہم پلہ ہیں، سابق وکٹ کیپر۔ فوٹو: فائل

کراچی:  نیوزی لینڈ کے سابق وکٹ کیپر بیٹسمین لیوک رونکی نے بابر اعظم کو موجودہ دورکے بہترین بیٹسمینوں میں سے ایک قرار دے دیا۔

سری لنکا کے خلاف مڈل آرڈر بیٹسمین کی عمدہ سنچری پر رونکی نے انھیں سراہتے ہوئے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ بابر اعظم دنیا کے ٹاپ بیٹسمین ویرات کوہلی، اسٹیو اسمتھ اور کین ولیمسن کے ہم پلہ ہیں، وہ پیس یا اسپن بولنگ کسی سے نہیں گھبراتے اوراپنے عمدہ شاٹس کھیلتے ہیں، میں نے آسٹریلیا میں بھی ان کی بیٹنگ سے خاصا لطف اٹھایا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔