- آپ اپنی آئینی حدود جانتے ہیں مگر تجاوز کئی گنا زیادہ ہوتا ہے، مولانا فضل الرحمٰن
- فیصل آباد میں شوہر نے دو بیویوں اور چار بچوں کو قتل کر کے خودکشی کرلی
- وزیراعظم نے گندم درآمد کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی
- لاہور میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث خراسانی گروپ کا کارندہ گرفتار
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: فتح کو ترسی پاکستان ٹیم نے جیت کا ذائقہ چکھ لیا
- ترکیہ نے اسرائیل سے تمام تجارت بند کردی
- پاکپتن میں سفاک شوہر اور سسرالیوں نے گھر نام نہ کرنے پر خاتون کو زہر دے دیا
- ایران نے امریکی و برطانوی حکام اور کمپنیوں پر پابندی لگادی
- محمود اچکزئی کا سابق نگران وزیر اور ڈی سی کوئٹہ کو 20 ارب ہرجانے کا نوٹس
- مینڈیٹ نہ ملنے کی وجہ سے نواز شریف وزارت عظمی سے پیچھے ہٹ گئے، محمد زبیر
- آڈیو لیکس کیس، آئی بی کا بینچ پر اعتراض کی درخواست واپس لینے کا فیصلہ
- لاہور: پارکوں میں جوڑوں کی وڈیوز بنا کر وائرل کرنے والے وکیل کا لائسنس معطل
- کراچی میں رینجرز کی تعیناتی میں مزید 6 ماہ کی توسیع منظور
- زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں اضافہ، 8 ارب ڈالر کی سطح پر آگئے
- شدید گرمی کی لہر نے جنوبی ایشیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا؛ اسکول بند
- پنجاب میں سرکاری محکموں میں بھرتی اور دیگر سہولیات کیلیے خصوصی افراد کی آن لائن رجسٹریشن کا آغاز
- حماس کی حمایت پر برطانوی پولیس افسر کو آئندہ ماہ سزا سنائی جائے گی
- جنوبی وزیرستان کے سیشن جج کے اغواء میں ملوث تین دہشت گرد ہلاک،آئی ایس پی آر
- تحریک انصاف نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر وائٹ پیپر جاری کردیا
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا آفیشل ترانہ جاری
’’نیس کیفے بیسمنٹ سیزن ٹو‘‘ آج سے تمام چینلز پر آن ائیر ہو گا
لاہور: ’نیس کیفے بیسمنٹ سیزن ٹو‘ کی اولین ترجیح پاکستان کے نوجوان ٹیلنٹ کو ابھارنے اور منظرعام پرلانے کیلیے موثر اور موزوں پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔
نیس کیفے نے ہمیشہ اس بات کی خواہش کی ہے کہ یہ برانڈ نہ صرف نوجوان نسل کے دل ودماغ میں اپنی جگہ بنائے بلکہ اپنی منفرد پہچان اورحیثیت کوبھی منوائے۔ اس سلسلہ میں ’نیس کیفے بیسمنٹ سیزن ٹو‘ آج سے ملک بھرکے تمام چینلز سے آن ائیر کیا جائے گا۔ اس دوران ملک کے دوردراز علاقوں سے چنے گئے 19 نوجوان گلوکاروں کے گیت مرحلہ وار دکھائے جائیں گے۔ ان خیالات کااظہارنیسلے کی برانڈ منیجر ماہا خواجہ، وقار ڈائریکٹر کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ، بزنس منیجر فیصل رانا، جی ایم میکسز سرورخان اور گلوکار و موسیقار ذوالفقار جے خان المعروف ذولفی نے گزشتہ روز ’’نیس کیفے بیسمنٹ سیزن ٹو‘‘ کی لانچنگ تقریب کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پربتایاگیا کہ ’نیس کیفے بیسمنٹ سیزن ٹو‘ کیلیے ملک بھرسے ایسے باصلاحیت اورباکمال نوجوان گلوکاروں کا انتخاب کیا گیاہے جو پاکستانی میوزک انڈسٹری میں اپنا نام بنانے کا عزم رکھتے ہیں۔ نیس کیفے بیسمنٹ نوجوان گلوکاروں کیلئے اہم آغازثابت ہوگا جبکہ مستقبل میں ہم ان باصلاحیت گلوکارون کے حیرت انگیزمیوزک سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ واضح رہے کہ ’نیس کیفے بیسمنٹ سیزن ٹو‘ میں حصہ لینے والے نوجوان گلوکاروں میں منصور لاشاری، اڈرین ڈیوڈ، تراب خان، اصفرحسین، شاہ رخ اسلم، جبران سعید، حیدرعباس، رضوان بٹ، ابوبکرجاوید، شعیب شفیق، شیری بخشی، رتبہ محمد، عثمان شیخ، ثمرین قاسم، پری زائی اظہرملک، حمزہ تنویر، سیدمصباح الدین، التمش سیور، بلاول لاہوتی شامل ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔