
خصوصی عدالت کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے پرویز مشرف نے کہا وہ اپنے وکلا سے صلاح، مشورے کے بعد سنگین غداری کیس سے متعلق عدالت کی جانب سے دیئے گئے فیصلے پر ردِعمل دیں گے۔ ذرائع کے مطابق سابق صدر چند دن قبل دبئی میں اسپتال سے گھر منتقل ہوئے ہیں ان کی طبیعت اب بھی ناساز ہے۔
علاوہ ازیں آل پاکستان مسلم لیگ کے رہنما ملک مبشر نے کہا فیصلہ سنانے کیلیے قانونی تقاضے پورے نہیں کئے گئے، فیصلہ یک طرفہ ہے، پارٹی کو انتہائی افسوس ہے۔ مشرف دبئی میں بیان ریکارڈ کرانے کیلئے تیار تھے، عدالت نے بیان اور جرح کئے بغیر فیصلہ سنایا ہے۔ وکلا سے مشورے کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے اور فیصلہ چیلنج کیا جائیگا۔