وسیم اکرم کرکٹ کمیٹی کے رکن برقرار، سربراہ نہیں بنیں گے

نمائندہ خصوصی  جمعرات 19 دسمبر 2019
سابق کپتان آزادانہ حیثیت میں اپنے رائے دیتے رہیں گے لیکن ان کو چیئرمین نہیں بنا رہے، وسیم خان۔ فوٹو : فائل

سابق کپتان آزادانہ حیثیت میں اپنے رائے دیتے رہیں گے لیکن ان کو چیئرمین نہیں بنا رہے، وسیم خان۔ فوٹو : فائل

کراچی: وسیم اکرم کرکٹ کمیٹی کے سربراہ نہیں بنیں گے۔

پی سی بی کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان نے کہا کہ کمیٹی کی تشکیل نو ہوگی، میں نے سربراہی عبوری طور پر سنبھالی تھی، وسیم اکرم اور عروج ممتاز بطور رکن برقرار رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سابق کپتان آزادانہ حیثیت میں اپنے رائے دیتے رہیں گے لیکن ان کو چیئرمین نہیں بنا رہے، تشکیل نو کے بعد کمیٹی کی پہلی میٹنگ بنگلادیش کیخلاف سیریز سے قبل ہوگی، سال میں 4اجلاس ہونگے،ان کا شیڈول جاری کردیا جائیگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔