22 دسمبر سے سردی کی نئی لہر شہر کا رخ کرے گی

کوئٹہ کی سرد ہواؤں کا زور کم ہوگیا،بدھ کو کم سے کم پارہ 11 ڈگری رہا،، بارش کا کوئی امکان نہیں، محکمہ موسمیات


Staff Reporter December 19, 2019
کوئٹہ کی سرد ہواؤں کا زور کم ہوگیا،بدھ کو کم سے کم پارہ 11 ڈگری رہا،، بارش کا کوئی امکان نہیں، محکمہ موسمیات فوٹو: فائل

KARACHI: شہر میں کوئٹہ کی سرد ہواؤں کا زوروقتی طورپر کم ہوگیا تاہم 22 دسمبر سے سردی کی نئی لہرشہرکا رخ کرے گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو شہر میں سمندر کی جنوب مغربی سمت کی ہوائیں چلیں جس کی کم سے سے کم رفتار 10 کلومیٹرفی گھنٹہ جبکہ زیادہ سے زیادہ 20کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔ اس سے قبل شہر میں کوئٹہ کی شمال مشرقی سمت سے چلنے والی تیزررفتار ہواؤں کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ دیکھا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے ایک سے دوروز کے دوران دن کے وقت سمندر کی جنوب مغربی جبکہ رات کے وقت کوئٹہ کی شمال مشرقی سمت کی ہوائیں چلنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آج (جمعرات )کو شہر کا پارہ 10 ڈگری سے بھی کم ریکارڈ ہوسکتا ہے،آج مطلع صاف اور جذوی ابرآلود جبکہ رات میں سردرہنے کا امکان ہے۔

مقبول خبریں