قومی بچت اسکیموں کے قوانین 2019ء کا مسودہ جاری

7 دنوں میں اپنی آرا اور تجاویز پیش کریں بعد ازاں گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائیگا، فریقین کو ہدایت


Irshad Ansari December 20, 2019
7 دنوں میں اپنی آرا اور تجاویز پیش کریں بعد ازاں گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائیگا، فریقین کو ہدایت۔ فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے منی لانڈرنگ اوردہشت گردی کی معاونت کی روک تھام کیلیے قومی بچت اسکیموں کے قوانین 2019 کا مسودہ جاری کر دیا۔

وفاقی حکومت نے قومی بچت اسکیموں کے قوانین 2019 کا مسودہ جاری کر دیا جس میں فریقین سے کہا گیا ہے کہ 7 دنوں میں اپنی آرا اور تجاویز پیش کریں بعد ازاں گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائیگا۔

مسودے کے مطابق ان قوانین کا اطلاق قومی بچت کے مراکز، پاکستان پوسٹ اور دوسرے دفاتر جو بچت اسکیمیں، پرائز بانڈز اور قومی بچت اسکیموں کے اکاؤنٹس کھولنے، انتظامیہ، ان کے اجرا، مارکیٹنگ و رجسٹریشن اور ان کی فروخت کرنے والے لوگوں و اداروں پر ہو گا۔

مقبول خبریں