ساتواں میچ 38 چھکے ریکارڈ بک میں تبدیلی لے آئے

روہت شرما نے16 بار 6،6 رنز بٹور کر ریکارڈ بنا دیا، ونے کمار 102 رنز دے کرشرمندہ


Sports Desk November 03, 2013
بنگلور :آسٹریلیا سے سیریز کے ساتویں ون ڈے انٹر نیشنل میں روہت شرما کا زور دار چھکا۔ فوٹو: بی سی سی آئی

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان میچ میں مجموعی طور پر 38 چھکے لگے جو ایک عالمی ریکارڈ ہے، اس سے قبل بلو شرٹس اور نیوزی لینڈ نے کرائسٹ چرچ میں 2009 میں 31 چھکے مشترکہ طور پر جڑے تھے۔

روہت شرما نے اپنی طوفانی اننگز میں 16 چھکے لگائے جو ایک ورلڈ ریکارڈ ہے، اس سے قبل شین واٹسن نے بنگلہ دیش کے خلاف ورلڈ کپ 2011 میں اپنی ناقابل شکست 185 کی اننگز کے دوران 15 چھکے جڑے تھے۔



بھارت نے اپنی اننگز میں مجموعی طور پر 19 چھکے جڑ کر 383 رنز بنائے، جواب میں آسٹریلیا کی ٹیم 326 رنز پر آئوٹ ہوگئی، یہ اس سیریز کی 11اننگز میں نواں موقع ہے جب ایک ٹیم نے 300 رنز کا ہندسہ عبور کیا،کینگروز اگرچہ میچ 57 رنز سے ہار گئے مگر چھکوں میں انھوں نے بھارتی تعداد برابر کی، اسی طرح شرمندہ ونے کمار نے 9 اوورز میں ایک وکٹ کیلیے 102 رنز کی پٹائی برداشت کی جو کسی بھی بھارتی بولر ایک ون ڈے میں خراب ترین فیگر ہے۔کلنٹ میک آسٹریلوی ون ڈے تاریخ کے دوسرے مہنگے بولر ثابت ہوئے، انھوں نے 10 اوورز میں 89 رنز دیے،مائیک لیوس نے 2006 میں جنوبی افریقہ کے خلاف 113 رنز دیے تھے۔