عاطف اسلم کے گھر ننھے مہمان کی آمد

ویب ڈیسک  اتوار 22 دسمبر 2019
عاطف اسلم کا ایک 5 سال کا بیٹا ہے جس کا نام احد عاطف اسلم ہے فوٹو انسٹاگرام

عاطف اسلم کا ایک 5 سال کا بیٹا ہے جس کا نام احد عاطف اسلم ہے فوٹو انسٹاگرام

لاہور: عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم کے گھر ایک بار پھر ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے۔

عاطف اسلم نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر اپنے چاہنے والوں کے ساتھ خوشخبری شیئر کرتے ہوئے کہا کہ الحمد اللہ ہمارے گھر ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے۔ عاطف اسلم نے اپنے بچے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ماں اور بچہ دونوں صحت مند اور ٹھیک ہیں۔ ہمیں ہمیشہ اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں اور ماشااللہ کہنا نہ بھولیں۔

تاہم عاطف اسلم نے یہ نہیں بتایا کہ ان کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے یا بیٹے کی اور نہ ہی بچے کا نام لوگوں کے ساتھ شیئر کیا۔ سوشل میڈیا پر عاطف اسلم کو دوبارہ والد بننے پر مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ  عاطف اسلم اورسارہ بھروانا  کا ایک 5 سال کا بیٹا بھی ہے جس کا نام احد عاطف اسلم ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔