کامیڈین امان اللہ خان طبیعت بگڑنے پر اسپتال میں داخل

ویب ڈیسک  منگل 24 دسمبر 2019
اہل خانہ نے مداحوں سے امان اللہ کے لیے دعائے صحت کی درخواست کی ہے (فوٹو: فائل)

اہل خانہ نے مداحوں سے امان اللہ کے لیے دعائے صحت کی درخواست کی ہے (فوٹو: فائل)

 کراچی: کامیڈی کنگ امان اللہ خان کو اچانک طبیعت خراب ہونے کے باعث اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

کامیڈی کی دنیا میں اپنا خاص مقام بنانے والے امان اللہ خان کو چند ماہ قبل دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتہائی نگہداشت وارڈ منتقل کیا گیا تھا جس کے بعد سے اُن کی طبیعت خراب رہنے لگی تھی۔

امان اللہ خان کی طبیعت ایک بار پھر خراب ہوگئی جس پر انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ نمونیا اور دمہ کے اٹیک کے باعث اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کیا گیا ہے۔ فنکار کی صحت کے حوالے سے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ امان اللہ کی طبیعت دو روز میں بہتر ہو جائے گی۔

یہ پڑھیں: معروف کامیڈین امان اللہ کو دل کا دورہ، آئی سی یو منتقل

اہل خانہ نے مداحوں سے امان اللہ کے لیے دعائے صحت کی درخواست کی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔