اہم شخصیات کیخلاف نیب مقدمات دوبارہ کھلنے کا امکان

چیئرمین نیب نے اجلاس7 نومبرکو طلب کرلیا، ریفرنس عدالتوں میں بھجوانے کا فیصلہ کیا جائیگا


INP November 05, 2013
فصیح بخاری کی طرف سے تحقیقات کو بندکرنے سے متعلق تفصیلات بھی طلب فوٹو فائل

چیئرمین نیب قمر الزمان چوہدری نے نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کا اہم اجلاس 7 نومبر کو طلب کرلیا۔

جس میں نیب کے پاس زیر تفتیش اہم مقدمات کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے بعدمزید ریفرنس احتساب عدالتوں میں بھجوانے کا فیصلہ کیا جائے گا جبکہ نیب کے پراسیکیوشن ونگ کو مضبوط بنانے کے لیے لائحہ عمل کی منظوری دی جائے گی۔



نیب کے ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب نے سابق چیئرمین نیب ایڈمرل فصیح بخاری کی طرف سے متعدد اہم شخصیات کے خلاف تحقیقات کو بند کرنے کے کیسز کی تفصیلات بھی طلب کرلی ہیں ان کا کیس ٹو کیس جائزہ لے کر ان کیسز کو دوبارہ کھولنے کیلیے فیصلے کیے جانے کا امکان ہے۔

مقبول خبریں