21نومبرکونیٹوسپلائی بندکردینگےشاہ محمودقریشی

مرکزی اورخیبرپختونخوا کی حکومتوں میں اتفاق ہوناچاہیے،حافظ سعید،کل تک میں گفتگو


Monitoring Desk November 05, 2013
اگر ہماری حکومت جاتی ہے تو جائے ہم نیٹو سپلائی کو نہیں جانے دینگے۔مرکزی رہنما تحریک انصاف۔ فوٹو: فائل

تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ڈرون حملوں پر ہماراذہن کلیئر ہے، ہم 21 نومبر کو نیٹوسپلائی بند کردیں گے۔

ایکسپریس نیو زکے پروگرام کل تک میں میزبان جاویدچوہدری سے گفتگو میں انھوں نے کہاکہ پاکستان کی قوم امن چاہتی ہے مذاکرات کے عمل کو سبوتاژکیا گیا ہے جس کی وجہ سے قوم کو شدید دھچکہ لگا ہے ہم قوم کو ہرگز تقسیم نہیں کررہے۔ ہم نے تو یہاں تک کہا ہے کہ اگر ہماری حکومت جاتی ہے تو جائے ہم نیٹو سپلائی کو نہیں جانے دینگے۔امیر جماعت الدعوۃ حافظ محمد سعید نے کہاکہ اس وقت سب سے پہلے عوام اور سیاستدانوں کو کنفیوژن سے نکالنا چاہیے ۔ نیٹو کی سپلائی بندکرنے کا اعلان کر نا چاہیے۔ مرکزی حکومت اور کے پی کے کی حکومت میں اتفاق ہونا چاہیے ۔



اگر اس وقت ڈرون گرانے کا فیصلہ کیا جاتا ہے تو ساری عوام حکومت کے ساتھ ہوگی۔ حکومت کو ساری سیاسی اور مذہبی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہیے۔ قوم اور سیاستدانوں میں جس طرح کا اتحاد نظر آرہا ہے اس سے قبل ایسا نہیں دیکھا گیا عوامی سطح پر بھرپور تحریک پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

مقبول خبریں