این ای ڈی نے انجینئرنگ میں پی ایچ ڈی پروگرام شروع کردیا

آئندہ تعلیمی سال سے داخلے ہونگے،وی سی کی زیرصدارت سینڈیکیٹ کا اجلاس


Safdar Rizvi November 06, 2013
آئندہ تعلیمی سال سے داخلے ہونگے،وی سی کی زیرصدارت سینڈیکیٹ کا اجلاس. فوٹو: فائل

BEIJING: این ای ڈی یونیورسٹی کی سینڈیکیٹ نے پہلی بار عام طلبا کے لیے پی ایچ ڈی پروگرام شروع کرنے کی منظوری دیدی،پی ایچ ڈی پروگرام تمام کلیہ جات میں آئندہ تعلیمی سال سے شروع ہوگا۔

جس کے لیے داخلہ فیس16ہزارجبکہ سیمسٹرفیس 53 ہزارروپے مقررکی گئی ہے پی ایچ ڈی کا دورانیہ 7 سال پر محیط ہوگا جس کاپہلاسال کورس ورک کے لیے مختص ہے، اس بات کی منظوری منگل کو وائس چانسلر پروفیسر افضل حق کی زیرصدارت سینڈیکیٹ کے اجلاس میں دی گئی،سینڈیکیٹ نے عہدے سے ہٹائے گئے ڈائریکٹرفنانس شرجیل احمد کی معطلی میں تین ماہ کی توسیع کردی، اجلاس میں پی ایچ ڈی پروگرام کی منظوری دی گئی۔



فیکلٹی آف سول این آرکیٹکچر، میکینکل اینڈ مینوفیکچرنگ،الیکٹریکل اینڈ کمپیوٹر، انفارمیشن سائنس اینڈ ہیومینیٹیز، کیمیکل اینڈ پروسیسنگ اورفیکلٹی آف بائیومیڈیکل انجینئرنگ میں پی ایچ ڈی داخلوں کے لیے این ٹی ایس کا GAT ٹیسٹ یا جی آر ای گریجویٹ ریکارڈ امتحان 60 فیصد نمبروں کے ساتھ پاس کرنا ضروری ہوگا، داخلے سے قبل امیدوارکو اپنے تحقیقی مقالے کا اجمالی خاکہ synopsis جمع کراناہوگا،امیدوارکوایک سال میں 6 کورس لازمی پاس کرنا ہونگے، سینڈیکیٹ نے رواں مالی سال میں وفاقی حکومت کی جانب سے تنخواہوں میں 10فیصد اضافے کو یونیورسٹی پر بھی لاگوکرنے کی منظوری دی تاہم اضافی تنخواہ کے اجرا کی تاریخ کا تعین نہیں کیاجاسکا۔

مقبول خبریں