لبوشین نے19957 کی اوسط سے رنز بناکر67 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا

7 اننگز میں 199.57 کی ایوریج سے 837 رنز بناکر آسٹریلیا کے سابق عظیم بیٹسمین نیل ہاروے کو پیچھے چھوڑ دیا


Sports Desk January 05, 2020
7 اننگز میں 199.57 کی ایوریج سے 837 رنز بناکر آسٹریلیا کے سابق عظیم بیٹسمین نیل ہاروے کو پیچھے چھوڑ دیا۔ فوٹو: سوشل میڈیا

آسٹریلوی بیٹسمین مارنس لبوشین نے رواں ہوم سیزن میں 199.57 کی اوسط سے رنز بناکر67 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔

مارنس لبوشین نے جاری سڈنی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 215 رنز بنائے، اس سے قبل گذشتہ 6 اننگزکے دوران لبوشین نے2 مرتبہ 150 پلس ، ایک سنچری اور 2 نصف سنچریاں اسکور کیں، اس طرح ہوم سیزن کی اب تک 7 اننگز میں 199.57 کی ایوریج سے 837 رنز بناکر آسٹریلیا کے سابق عظیم بیٹسمین نیل ہاروے کو پیچھے چھوڑ دیا، جنھوں نے 1952-53 میں جنوبی افریقہ کے خلاف 5 میچز کی سیریز میں 834 رنز اسکور کیے تھے۔

 

مقبول خبریں