خطے میں 35 اہم امریکی اہداف ہمارے نشانے پرہیں، ایرانی کمانڈر

ویب ڈیسک  اتوار 5 جنوری 2020
امریکا کا دل تل ابیب بھی ہمارے نشانے پر ہے، صوبائی کمانڈر اسلامی انقلاب گارڈز

امریکا کا دل تل ابیب بھی ہمارے نشانے پر ہے، صوبائی کمانڈر اسلامی انقلاب گارڈز

تہران: پاسداران انقلاب کے کمانڈر غلام علی ابو حمزہ کا کہنا ہے کہ خطے میں 35 اہم امریکی اہداف ایرانی افواج کی دسترس میں ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پاسداران انقلاب کے کمانڈر غلام علی ابو حمزہ نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ ایران جنرل سلیمانی کے قتل کا بدلہ لینے کا حق رکھتا ہے اور خطے میں 35 اہم امریکی اہداف ہمارے نشانے پرہیں۔

ایرانی فوج کے کمانڈر جنرل غلام علی ابو حمزہ نے کہا کہ ہمارے پاس موجود بیلسٹک میزائل شہاب 2 ہزار کلو میٹر کے فاصلے تک ہدف کو نشانہ بنانے کی اہلیت رکھتا ہے اور امریکا کا دل تل ابیب بھی ہمارے نشانے پر ہے۔

واضح رہے دو روز قبل ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی القدس فورس کے سربراہ میجر جنرل قاسم سلیمانی عراق میں امریکی راکٹ حملے میں ہلاک ہوئے تھے جس پر ایران کی جانب سے امریکا سے بدلہ لینے کا اعلان کیا گیا تھا۔

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔