منشیات کی روک تھام کے حوالے سے زندگی ایپ متعارف

"زندگی" ایپ کا مقصد منشیات سے پاک معاشرے کا قیام ہے، ذرائع وزیراعظم آفس       


ویب ڈیسک January 06, 2020
"زندگی" ایپ کا مقصد منشیات سے پاک معاشرے کا قیام ہے، ذرائع وزیراعظم آفس       

حکومت نے منشیات کی روک تھام کے حوالے سے "زندگی" ایپ متعارف کروادی۔

وفاقی حکومت نے ملک میں منشیات کی روک تھام اور اس حوالے سے لوگوں کو آگاہی دینے کے لیے ایپ متعارف کروائی ہے جس کا نام 'زندگی' رکھا گیا ہے، وزیراعظم عمران خان آج "زندگی" ایپ کا افتتاح کریں گے۔

ذرائع وزیراعظم آفس کے مطابق "زندگی" ایپ کا مقصد منشیات سے پاک معاشرے کا قیام ہے، موبائل ایپ میں منشیات کے استعمال کے خطرات سے متعلق معلومات ہوں گی۔