پولیس اہلکار سے بدتمیزی کرنے والی خاتون کی مغلظات بکنے کی نئی ویڈیو وائرل

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ثنا نامی خاتون پارکنگ ایریا میں ایک لڑکی کو مغلظات بک رہی ہے


ویب ڈیسک January 07, 2020
ثنانامی خاتون دوسری لڑکی کو مغلظات بھی بکتی رہی۔ فوٹو:فائل

QUETTA: ٹریفک پولیس اہلکار سے بدتمیزی کرنے والی خاتون کی اب ایک لڑکی سے بھی بدتمیزی کرنے کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین نے خاتون کو انتہائی بدتمیز اور بدتہذیب قرار دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس اہلکار سے بدتمیزی کرنے والی خاتون کی ایک نئی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں اب یہ خاتون ایک لڑکی سے بدتمیزی کررہی ہے۔

یہ پڑھیں: کار سوار خاتون کی ٹریفک پولیس سے بدتمیزی

ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ ثنا نامی خاتون پارکنگ ایریا میں ایک لڑکی سے مسلسل جھگڑا کررہی ہے، بدتمیز خاتون پارکنگ میں کھڑی لڑکی کی ویڈیو بنانے میں مصروف نظر آرہی ہے اور تکرار کرتے ہوئے اس لڑکی اور ایک دوسری خاتون کو مخاطب کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ اس کی ویڈیو بنا کر وائرل کروں گی تاکہ اس کی شادی نہ ہو، ثنا نامی عورت نے دوسری خاتون سے بھی بدتمیزی کی اور کہا کہ تمہاری شکل کسی کام والی سے ملتی ہے، جب کہ وہ لڑکی کو مغلظات بھی بکتی رہی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹریفک پولیس سے بدتمیزی کرنے والی خاتون کے گھر پر چھاپہ

پولیس حکام کے مطابق متاثرہ لڑکی نے خاتون کے خلاف کارروائی کے لیے درخشاں تھانے میں درخواست دے دی ہے، اعلیٰ حکام سے مشاورت کے بعد خاتون کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا جائے گا۔