آرمی چیف کی آسٹریلیا کو جنگلات میں لگی آگ بجھانے میں تعاون کی پیشکش

پاکستان آسٹریلیا کے جنگلات میں آگ بجھانے میں ہرممکن تعاون کے لئے تیار ہے، سربراہ پاک فوج


ویب ڈیسک January 10, 2020
وائس ایڈمرل ڈیوڈ جانسٹن نے آسٹریلیا کے لئےنیک جذبات کےاظہار پر شکریہ ادا کیا، فوٹو: آئی ایس پی آر۔ 

سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے آسٹریلیا کو جنگلات میں لگی آگ بجھانے میں تعاون کی پیشکش کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ سے آسڑیلین وائس چیف آف ڈیفنس فورس ڈیوڈ جانسٹن نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی اورعلاقائی سیکیورٹی کے امور پر بات چیت کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے آسٹریلین وائس چیف آف ڈیفنس فورس کو آسٹریلیا کے جنگلات میں لگی آگ بجھانے میں تعاون کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آسٹریلیا کے جنگلات میں آگ بجھانے میں ہرممکن مدد کرنے کو تیار ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق وائس ایڈمرل ڈیوڈ جانسٹن نے خطے میں امن و استحکام کے لئے پاک فوج کے کردار کی تعریف کی اور آسٹریلیا کے لئےنیک جذبات کےاظہار پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔

 

 

مقبول خبریں