فیصل آباد میں گھریلو ملازمہ تشدد سے جاں بحق

پولیس نے مسرت بی بی کے بھائی کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا


ویب ڈیسک January 12, 2020
پولیس نے مسرت بی بی کے بھائی کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا

نواحی علاقے شمیر والا میں گھریلو ملازمہ پر تشدد کے نتیجے میں 23 سالہ مسرت جاں بحق ہوگئی۔

پولیس کے مطابق فیصل آباد کے نواحی علاقے شمیر والا میں گھریلو ملازمہ پر تشدد کیا گیا جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگئی، 23 سالہ مسرت بی بی پر بیہمانہ تشدد کے نتیجے میں اس کے پورے جسم پر نیل پڑگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مسرت بی بی شمیر والا میں عظمیٰ بی بی کے گھر میں ملازمہ تھی اور کام کاج پر تکرار ہوئی تو عظمیٰ نے ڈنڈوں کے وار کر کے ملازمہ کو قتل کر دیا، مسرت بی بی کے بھائی کی درخواست پر تاندلیا نوالہ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔