گھرمیں گیس لیکج کے باعث ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

جاں بحق ہونے والوں میں میاں بیوی اور ان کے 3 بچے شامل ہیں


ویب ڈیسک January 13, 2020
لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جنہیں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا جائے گا : فوٹو: فائل

مشرقی بائی پاس کے قریب گھر میں گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس کے قریب گھرمیں گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے میاں بیوی اور ان کے 3 بچے جاں بحق ہوگئے۔

لاشوں کواسپتال منتقل کردیا گیا ہے جنہیں ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا جب کہ گیس لیکج واقعے کی تحقیقات جاری ہے۔