آرمی چیف کی جرمن وزیر مملکت خارجہ امور سے ملاقات

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال کیا گیا، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک January 13, 2020
جرمنی کے وزیر مملکت نیلز اینن نے خطے میں امن کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا (فوٹو: آئی ایس پی آر)

سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ سے جرمنی کے وزیر مملکت خارجہ امور نیلز اینن نے ملاقات کی اور دونوں ممالک کے تعلقات پر بات چیت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سے جرمنی کے وزیر مملکت خارجہ امور نیلز اینن نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال کیا گیا ساتھ ہی مختلف شعبوں میں تعاون پربھی بات چیت کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جرمنی کے وزیر مملکت نیلزاینن نے خطے میں امن کے لیے پاکستان کے کردار اور اس کی قربانیوں کو سراہا۔