پنجاب میں ایک ہفتے کے دوران صرف ایک دن گیس فراہم کرنے کا فیصلہ

سی این جی اسٹیشنز کو ہفتہ میں صرف ایک روز کے لیے گیس فراہم کی جائے گی، ترجمان سوئی ناردرن


ویب ڈیسک January 13, 2020
سی این جی اسٹیشنز کو ہفتہ میں صرف ایک روز کے لیے گیس فراہم کی جائے، ترجمان سوئی ناردرن (فوٹو: فائل)

سوئی ناردرن گیس پائپ لائن کمپنی نے سردی کی شدید لہر کے باعث لاہور سمیت پنجاب بھر میں ہفتہ 18 جنوری کو ایک روز کے لیے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان سوئی ناردرن کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں ایک بار پھر سردی کی شدید لہر کا سلسلہ شروع ہوا ہے جس کے پیش نظر فیصلہ کیا گیا کہ سی این جی اسٹیشنز کو ہفتہ میں صرف ایک روز کے لیے گیس فراہم کی جائے گی۔

اس فیصلے کے بعد سی این جی اسٹیشنز پر 18 جنوری کو صبح 8 سے رات 8 بجے تک گیس دستیاب ہوگی جبکہ اگلے ہفتے کے لیے گیس فراہمی کا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔