بالی ووڈ اداکارہ زائرہ وسیم کو ہراساں کرنے والے شخص کو 3 سال قید کی سزا

واقعے کے وقت اداکارہ زائرہ وسیم کی عمر 17 برس تھی


ویب ڈیسک January 15, 2020
واقعے کے وقت اداکارہ زائرہ وسیم کی عمر 17 برس تھی۔ فوٹو: فائل

KARACHI: مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والی بالی ووڈ کی اداکارہ زائرہ وسیم کو ہراساں کرنے والے شخص کو عدالت نے تین سال قید کی سزا سنا دی۔

بچوں کے خلاف جنسی تشدد سے متعلق خصوصی عدالت نے 2017 میں زائرہ وسیم کو دوران فلائٹ ہراساں کرنے والے ممبئی کے بزنس مین وکاس سچ دیو کو جرم ثابت ہونے پر تین سال قید کی سزا سنا دی۔ واقعے کےزائرہ وسیم کی عمر 17 برس تھی۔

فلم'دنگل'میں عامرخان کی بیٹی کا کردار اداکرنے والی 17 سالہ زائرہ وسیم اداکارہ نے سماجی رابطے کی ایپ انسٹاگرام پرایک وڈیوڈالی تھی جس میں وہ زارو قطاررورہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ فلائٹ میں ان کے عقب میں بیٹھے شخص نے اس وقت دست درازی کی جب وہ سورہی تھیں۔



اداکارہ نے یہ بھی بتایا تھا کہ پیچھے بیٹھا شخص مسلسل ان کی گردن اورکندھے پرہاتھ لگارہا تھا، تاہم اس دوران میں اُس شخص کی اس حرکت کی وڈیو بنانا چاہتی تھی لیکن روشنی کم ہونے کے باعث ایسا نہیں کرسکیں تاہم وہ کسی حد تک اسکرین شاٹس لینے میں کامیاب تھیں۔



دوسری جانب زائرہ وسیم نے گزشتہ سال شوبز سے بھی کنارہ کشی اختیار کی تھی جس کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ بالی ووڈ میں کام کرنے کی وجہ سے ان کا ایمان خطرے میں پڑ رہا ہے اور اللہ ہمیں ہمارے ایمان کو مضبوطی سے قائم رکھنے والا بنائے اور ہمیں ان لوگوں جیسا بنائے جو اس کی یاد میں مصروف رہتے ہیں۔