وزیراعظم کا آٹے کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف فوری کریک ڈاؤن کا حکم

ویب ڈیسک  ہفتہ 18 جنوری 2020
وزیراعظم کے احکامات سے چاروں صوبائی چیف سیکرٹریز کو آگاہ کر دیا گیا، ذرائع وزیراعظم ہاؤس.فوٹو:فائل

وزیراعظم کے احکامات سے چاروں صوبائی چیف سیکرٹریز کو آگاہ کر دیا گیا، ذرائع وزیراعظم ہاؤس.فوٹو:فائل

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے آٹے کی قیمت میں اضافے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف فوری کریک ڈاون کا حکم دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت نے آٹے کی قیمت میں اضافے پر سخت انتظامی اقدامات کرنے پر غور شروع کردیا۔ اس حوالے سے وزیراعظم آفس کی جانب سے چاروں صوبائی چیف سیکریٹریز سے رابطہ کیا گیا ہے۔

یہ پڑھیں: آٹا مہنگا؛ وزیراعظم کی پرانی ویڈیو وائرل

ذرائع کا کہنا ہے کہ آٹا بحران پر ملک گیر گرینڈ آپریشن زیرغور ہے اور وزیراعظم آفس نے چاروں چیف سیکریٹریز کو وزیراعظم عمران خان کا انتہائی اہم پیغام پہنچایا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کاآٹے کی قیمت میں اضافے کا نوٹس

وزیر اعظم ہاؤس کے پیغام میں کہا گیا ہے کہ آٹے کا مصنوعی بحران پیدا کرنے والوں کے خلاف فوری کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔ اس حوالے سے صوبائی حکومتوں، چیف کمشنرز اورڈپٹی کمشنرز کو فوری کارروائی کی ہدایت کردی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔